Freelancing Meaning in Urdu, Top Platforms, and Skills | Explore Freelancing in Pakistan with Urdu Courses and Websites"
فری لانسنگ: کسی بھی دوسرے فرد کے لیے سر انجام دیا جانے والا ایسا آن لائن کام جس کام کے سرانجام دینے سے کام کرنے والے کو رقم ملے اسے فری لانسنگ کہتے ہیں۔ یا ایسا کام جو آپ دیگر افراد کو آن لائن کسی بھی وقت اور کہیں سے بھی کرکےدے سکتے ہیں اور بدلے میں وہ آپ کو رقم دیتے ہیں، اسے فری لانسنگ کہتے ہیں۔
ہمارے ملک پاکستان اسلامی جمہوریہ میں فری لانسنگ سکلز سے آن لائن ارننگایک مقبول ِ عام طریقہ بن چکی ہے۔ایک فری لانسر بننے کیلئے اشد ضروری ہے کہ آپ نے کوئی نہ کوئی ہنر سیکھا ہو مثلا ویب سائٹ ڈیزائننگ یعنی ویب سائیٹ کو بنانے کا ہنر ، گرافکس، آرٹیکل رائٹنگ اور بلاگ رائیٹنگ ، ویڈیوایڈیٹنگ، سوشل میڈیا مارکٹینگ، ڈیٹا انٹری آپریٹنگ یا کوئی اور سروسز اور سکلز جو آپ اپنے کلائنٹس کومہیا کر سکتے ہیں۔ آپ کو اپنے ہنر یا سکل میں مکمل مہارت ہونی چاہیے۔ فری لانسنگ کی ذریعے آپ اپنا ہنر سکل اور مہارت پاکستان سے باہر کہیں بھی بین الاقوامی سطح پر فروخت یعنی سیل کر سکتے ہیں۔ لیکن یا د رکھیں کہ مہارت ہنر یا سکل سیکھنے اور مہارت حاصل کرنے کے لیے آپ کو وقت دینا پڑے گا اور اس کے ساتھ ہی آپ کو ایک لیپ ٹاپ اور انٹرنیٹ کنیکشن بھی چاہیے۔
اگر آپ کاروباری پہچان اور صلاحیت رکھتے ہیں تو آپ خود کام کرنے کی بجاۓ دوسروں سے معاوضہ پرکام کروا کر بھی فری لانسنگ کر سکتے ہیں۔
فری لانسنگ کے لیے بہت سی ویب سائٹس اور بے شمار پلیٹ فارمز موجود ہیں جہاں آپ فری میں اکاؤنٹ بنا سکتے ہیں۔
آپ ان ویب سائٹس اور پلیٹ فارمز پ پر اپنی پروفائل بناتے ہیں اور اپنے کام اور سکلز کی مہارت دکھانے اور اپنے کام کو ثابت کرنے کے لیے اپنا پورٹ فولیو پیش کرتے ہیں۔ آپ کو چاہیئے کہ آپ اپنا پورٹ فولیو ہمیشہ اپ ٹو ڈیٹ رکھیں اور اسے خوبصورت سے خوبصورت ترین بنائیں تا کہ کلائنٹ اسے دیکھ کر متاثر ہو اور آپ کو فورا پراجیکٹ دے۔
فری لانسنگ میں تین چیزیں بنیادی اور اہم ترین کردار ادا کرتی ہیں۔
پہلا آپ کی مہارت تامہ ، کسی بھی کام میں مہارت کے بغیر فری لانسنگ ایسے ہی ہے جیسے دل کے بغیر جسم ۔
دوسرا آپ کے کام کا ثبوت، اس کے لیے آپ کی پورٹ فولیو اور ویب سائٹ بہت ہی اہم کردار ادا کرتی ہے۔
(اپنی پورٹ فولیو ویب سائٹ بنوانے کے لیے آپ بلا جھجھک ہم سے رابطہ کر سکتے ہیں۔
تیسرا آپ کی کمیونیکیشن سکلز، آپ نے اپنے کام کو وقت پر مکمل کرنا ہوتا ہے اور کام کے معیار سے کلائنٹ کو مطمئن کرنا ہوتا ہے
ہمارے خیال میں آپ جان گۓ ہوں گے کہ فری لانسنگ سے پاکستان میں آن لائن پیسے کیسے کمائے جا سکتے ہیں آپ پر واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ اس وقت ملک عزیز پاکستان فری لانسنگ اور آن لائن ارننگ سکلز میں دنیا بھر کی ٹاپ فور پوزیشن پر فائز
ہو چکا ہے،۔ فری لانسنگ کے لیے چند مشہور پلیٹ فارم نیچے دیے گیے ہٰیں