Explore the latest Kuruluş Osman Season 5 updates, news, and release details. Get insights into Kuruluş Osman 138 & 139 bölüm, cast, release date,

 


Everything You Need to Know About Kuruluş Osman in Urdu 

عثمان صاحب کے والد عظیم ترک سردار ارطغرل غازی کی وفات کے بعد سلاجقہ روم کے دارالحکومت پر منگولوں کے قبضے اور سلجوقی سلطنت کے خاتمے کے بعد عثمان صاحب کی جاگیر خود مختار اور آزاد ہو کر سلطنتِ عثمانیہ کہلائی۔ یہی سلطنتِ عثمانیہ کی سرحد قسطنطنیہ کی بہت بڑی عیسائی بازنطینی ریاست سے ملی ہونے کی وجہ سے ان سرحدوں پر آئے روز جھڑپوں کا ہونا معمول بن چکا تھا۔ قسطنطنیہ کی یہی بازنطینی سلطنت عربوں کے دور میں رومی حکومت کے نام سے جانی جاتی تھی جسے الپ ارسلان اور ملک شاہ کے دور میں سلجوقیوں نے باجگزاراور اپنے ماتحت کر لیا تھا اب یہ بازنطینی سلطنت بہت زیادہ  کمزور اور چھوٹی ہو گئی تھی لیکن پھر بھی سردارعثمان خان کی جاگیر کے مقابلے میں بہت بڑی قوت اور طاقت رکھتی تھی۔ بازنطینی متعصب عیسائی اور رومی  قلعہ دار عثمان صاحب کی جاگیر پر  بار بار حملے کرتے رہتے تھے جس کی وجہ سے  سردارعثمان خان اور بازنطینی عیسائی  حکومت میں لڑائی شروع ہو گئی۔ عثمان صاحب  نے ان لڑائیوں میں بڑی بہادری جانفشانی  اور قابلیت کا ثبوت  دیا اور بہت سے علاقے فتح کر لیے ان مفتوحہ علاقوں  میں مشہور شہر بروصہ بھی شامل تھا۔ بروصہ کی فتح کے بعد عثمان صاحب  کا انتقال ہو گیا۔عظیم ترک سردار ارطغرل غازی اپنے فرزندارجمند  عثمان کو ہرلحاظ سے پختہ اور کامل بنانا چاہتا تھا اس لیے اس کی جسمانی تربیت کے لیے اپنے دوستوں میں سے عبدالرحمن غازی، آقچہ قوجہ اور قونور آلپ جیسے  مضبوط  تجربہ کار اورعظیم جنگجوؤں کو ذمہ داریاں سونپیں جبکہ روحانی تربیت کے لئے عظیم صوفی ادب عالی سے گزارش کی ۔ عظیم ترک سردار ارطغرل غازی کی درخواست پر عمل کرتے ہوئے شیخ ادب عالی نے سردار عثمان کے مربی کا کردار سر انجام دیا۔


بچپن سے ہی عثمان بڑا بہادر اور عقلمند ترک سردار تھا۔ عثمان کی یہی خوبیاں اس کے حکمران بننے کے بعد بھی قائم رہیں۔ دور حکمرانی میں عثمان صاحب ایک بہترین  عقلمند ذہین اور زیرک حکمران تھا۔ رعایا کے ساتھ ہر حال میں عدل و انصاف کرتا تھا۔ عثمان صاحب  کی زندگی سادہ تھی اور اس نے کبھی بھی  دولت جمع نہیں کی۔  جنگوں سے حاصل شدہ مال غنیمت کو یتیموں اور غریبوں کاحصہ نکالنے کے بعد اپنے  سپاہیوں میں فورا تقسیم کردیتا تھا۔ وہ فیاض، رحم دل اور مہمان نوازسردار بھی تھا عثمان صاحب کی ان خوبیوں کی وجہ سے ہی ترک اقوام آج بھی اس کا نام عزت سے لیتے تھے۔  عثمان صاحب اتنا بہادر اور تجربہ کار سردار اور حکمران تھا کہ  اسکی وفات کے بعد یہ رواج ہو گیا کہ جب بھی کوئی بادشاہ تخت نشین ہوتا تو عثمان صاحب  کی تلوار اس کی کمر سے باندھی جاتی تھی اور دعا کی جاتی تھی کہ خدا اس میں بھی عثمان صاحب  ہی جیسی خوبیاں پیدا کرے۔


عثمان صاحب کی قائم کردہ سلطنت عثمانیہ کا پہلا صدر مقام اسکی شہر تھا لیکن بعد اذاں بروصہ کو فتح کرنے کے بعد بروصہ شہر کو عثمان صاحب کی سلطنت کا صدر مقام قرار دے دیا گیا۔عثمان صاحب نے اپنے بچپن میں  ایک خواب دیکھا کہ "ایک زبردست عجیب و غریب  درخت اس کے پہلو سے ظاہر ہوا جو بڑھتا ہی چلا گیا۔ یہاں تک کہ اس کی شاخیں بحر و بر خشکی اور تری زمین و سمندر  پر چھاگئیں۔ درخت کی جڑ سے نکل کر اور ظاہر ہوکر دنیا کے 4  بہت بڑے دریا بہہ رہے تھے اور 4 بڑے بڑے پہاڑ اس عظیم درخت  کی شاخوں اور ٹہنیوں کو سنبھالے ہوئے تھے۔ اس کے فورا بعدنہایت ہی تیز ہوا چلی اور اس درخت کی پتیوں کا رخ ایک عظیم الشان  بڑے سے شہر کی طرف ہو گیا۔ یہ شہر ایک ایسی جگہ واقع تھا جہاں دو بڑے سمندر اور دو براعظم آپس میں ملتے تھے اوریہ علاقہ  ایک انگوٹھی کی طرح دکھائی دیتا تھا۔ عثمان صاحب  اس عجیب و غریب  انگوٹھی کو پہننا چاہتے تھے کہ انکی آنکھ کھل جاتی ہے۔ "۔


عثمان صاحب کے اس خواب کو تعبیر کرنے واالوں نے نہائت ہی اچھا جانااور بعد کے لوگوں نے بھی اسکی تعبیر یوں بیان کی کہ یہ چاروں دریا دریائے نیل ، دریائے فرات ، دریائے دجلہ اور دریائے ڈینیوب تھے، جبکہ وہ ثاروں پہاڑ کوہ ِ اطلس ، کوہ بلقان ، کوہ طور اور کوہ قاف تھے۔ بعد میں  عظیم ترک فاتح سردار عثمان کی اولاد کے دورمیں چونکہ سلطنت ان دریاؤں اور پہاڑوں تک پھیل گئی تھی اس لیے یہ خواب درحقیقت عثمان صاحب کی فتوحات اور سلطنت عثمانیہ کی وسعت سے متعلق پیشین گوئی تھی  تعبیر بتانے والوں کے بقول شہر سے مراد قسطنطنیہ تھا جو عظیم ترک کماندار سلطان سردار عثمان صاحب کی وفات کے بعد فتح ہوا۔عثمان صاحب کی وفات  کے بعد اس کی اولاد میں بڑے بڑے عظیم  بادشاہ ہوئے جنھوں نے اس کے خواب کو سچ کر دکھانے میں اپنا اپنا کردار ادا کیا ۔ تاریخ اسلام میں کسی بھی  خاندان کی حکومت اتنے عرصے تک قائم  نہیں رہی جتنے عرصے تک آل عثمان کی حکومت قائم رہی اور نہ ہی کسی خاندان میں آل عثمان کے برابر قابل حکمران پیدا ہوئے دیکھیں۔




Kuruluş Osman Season 5 News, Release Date, and Cast Revealed | Everything You Need to Know About Kuruluş Osman 138 Bölüm, 139 Bölüm, and More!

Explore the latest Kuruluş Osman Season 5 updates, news, and release details. Get insights into Kuruluş Osman 138 & 139 bölüm, cast, release date, and more. Stay tuned for the epic journey of Osman Bey and the rise of the Ottoman Empire in Season 5!


After Osman Sahib's father, the renowned Turkish leader Ertugrul Ghazi, passed away, and with the Mongols capturing the capital of Seljuk Rome, the Seljuk Empire came to an end. Osman Sahib's realm gained independence and eventually evolved into the Ottoman Empire. Situated on the border with the vast Christian Byzantine state of Constantinople, daily clashes became routine. The Byzantine Empire, formerly known as the Roman Empire during the Arab era, had been conquered by the Seljuks under Alp Arslan and Malik Shah. Osman Sahib faced continuous attacks from Byzantine zealots and Romans, leading to conflicts between him and the Byzantine Christian government. Osman Sahib displayed remarkable bravery, conquering several areas, including the renowned city of Barusa. His life concluded after the triumph at Barusa.


Ertugrul Ghazi, the great Turkish leader and Osman's father, was keen on ensuring his son's comprehensive development. Physical training was entrusted to seasoned warriors like Abd al-Rahman Ghazi, Aqcha Quja, and Kunur Alp, while spiritual training was sought from Sufi literature. Responding to Ertugrul Ghazi's request, Sheikh Adab Ali became Chief Osman's mentor.


Osman exhibited bravery and wisdom from childhood, traits that persisted into his rule. A just and fair ruler, he maintained simplicity, distributing war spoils among soldiers, prioritizing orphans and the poor. Generous and hospitable, Osman's qualities earned him respect among Turkic nations. Posthumously, it became customary for new kings to wear Osman Sahib's sword, symbolizing a desire for qualities akin to his own.


Initially, Osman Sahib's capital was his city, but after the conquest of Azan Barusa, Barusa became the empire's capital. Osman Sahib's childhood dream, depicting a tree growing with four rivers and mountains, foretold the Ottoman Empire's expansion. The dream's interpretation included the Nile, Euphrates, Tigris, and Danube rivers, along with the Atlas Mountains, the Balkans, Koh Toor, and Koh Qaf. The dream became a reality through the conquests and expansion of the Ottoman Empire by Osman's descendants.


No dynasty in Islamic history has endured as long or produced rulers of Al-Uthman's caliber, showcasing the lasting legacy of Osman Sahib's reign and the Ottoman Empire.

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

#buttons=(Ok, Go it!) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Learn More
Ok, Go it!